وینزویلا کی ملکہ حسن آریانا ویرا کی کار حادثے میں موت

وینزویلا کی ملکہ حسن آریانا ویرا کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں، حادثے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق آریانا کی عمر 26 برس تھی، وہ دوران ڈرائیونگ سو گئی تھیں جس کے نتیجے میں ان کی کار اورلاندو میں ایک ٹرک سے ٹکرا گئی ۔حادثے کے 10 دن بعد آریانا زندگی کی بازی ہار گئیں۔ ایک انٹرویو میں ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ آریانا جھیل ‘نونا’ کے قریب کار چلاتے ہوئے سوگئی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طبی امداد کے ذریعے آریانا کے حواس بحال کردیے گئے تھے لیکن اسے بعد میں دل کا دورہ پڑا

اپنا تبصرہ بھیجیں