وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ایران کے ساتھ ہمارے برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں، گوادر میں بجلی کی فراہمی کیلئے ایران نے بہترین کردار ادا کیا، ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید تعاون کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں ایرانی ہم منصب کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تزویراتی تعلقات ہیں، گزشتہ 15ماہ ہماری حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے دن رات کام کیا، ایرانی ہم منصب کے ساتھ مختلف معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، جون کے مہینے میں ایران کا پہلا دورہ کیا، پاکستان کا خطے میں اہم مقام ہے ،اکنامک تعاون تنظیم کا دائرہ کار وسیع کرنا چاہئے،وزیر خارجہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، اسلامو فوبیان کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments