کراچی میں پالتو کتے نے بچے کا گال نوچ لیا اور والدہ پر بھی حملہ آور ہو کر دانت گاڑ لئے۔ کلفٹن کے علاقے میں سات سالہ احمد والدہ کے ہمراہ سکول جا رہا تھا کہ اچانک ایک کتے نے حملہ کر دیا۔ خونخوار کتے نے بچے کو بھنبھورتے ہوئے گال نوچ لیا اور والدہ کو بھی کاٹ لیا۔ دونوں زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
