خاکروب خواتین نے 25،25 روپے اکٹھے کرکے 10 کروڑ کی لاٹری جیت لی

جنوبی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 11 خاکروب خواتین نے جون میں خریدی گئی لاٹری ٹکٹ سے تقریباً دس کروڑ روپے یعنی 12 لاکھ امریکی ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا ہے۔یہ خواتین خاکروبوں کے اُس گروپ کا حصہ ہیں جو کیرالہ کے ملاپورم ضلع کے پارپنانگڈی قصبے میں گھروں سے کوڑا اکٹھا کرتا ہے۔ انھیں اس کام کے عوض عام طور پر روزانہ تقریباً 250 روپے اجرت ملتی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق یومیہ اجرت کے علاوہ انھیں کبھی کبھار اُن گھروں سے بھی کچھ پیسے مل جاتے ہیں جہاں سے وہ کوڑا اکھٹا کرتی ہیں جبکہ بعض اوقات کچرے کی فروخت سے بھی وہ تھوڑے بہت پیسے اکھٹے کر لیتی ہیں، یہ کمائی اس مہنگائی کے دور میں اُن کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں