پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش آئی مشکلات کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حریم فاروق نےحال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر کے بارے میں گفتگو کی۔اُنہوں نے شوبز کیریئر کے لیے اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “میں ایک خوشحال خاندان سے ہوں اس لیے جب میں نے اپنے والدین کو بتایا کہ میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنا چاہتی ہوں تو اُنہوں نے کہا کہ وہ مجھے تعلیم مکمل کرنے کے لیے بیرون ملک بھیجیں گے، میں نے بیرون ملک جانے کی آفر ٹھکرا دی اور میں اپنے لیے خود جدوجہد کروں گی۔”
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments