جب پہلے آرمی چیف اپیل سن چکا ہو تو پھر ہائیکورٹ میں جانے کا کیا فائدہ ہوگا،ملٹری کورٹ کے فیصلے کے بعد اپیل سے کچھ نہیں ملنا،اعتزاز احسن

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف کیس میں اعتزاز احسن نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ جب پہلے آرمی چیف اپیل سن چکا ہو تو پھر ہائیکورٹ میں جانے کا کیا فائدہ ہوگا،ملٹری کورٹ کے فیصلے کے بعد اپیل سے کچھ نہیں . سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 6رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،جسٹس اعجاز االاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی بنچ میں شامل ہیں، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک بھی بنچ کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں