فوج کی تعریف کرنی چاہئے انہوں نے شہریوں پر گولیاں نہیں چلائیں،چیف جسٹس پاکستان

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کبھی نہیں چاہوں گا کہ پاکستان آرمی شہریوں پر گولیاں چلاتی، فوج کی تعریف کرنی چاہئے کہ انہوں نے شہریوں پر گولیاں نہیں چلائیں۔ مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 6رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،جسٹس اعجاز االاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی بنچ میں شامل ہیں، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک بھی بنچ کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں