اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ عمران خان نے 107 ملین کے تحائف اپنے پاس رکھے، اس کا اعتراف بھی کرتے ہیں مگر اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا۔توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے حتمی دلائل ک آغاز کر دیا۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کررہے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کوئی ڈائریکشن، کوئی سٹے آرڈر ہے؟ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ کوئی سٹے آرڈر نہیں، 3 بجے ان کی درخواست پر سماعت ہے جس پر عدالت نے انہیں حتمی دلائل کی ہدایت کر دی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments