مادرِملت فاطمہ جناح کی زندگی پر فلمائی گئی ویب سیریز “مادرملت” آزادی کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔فاطمہ جناح کی زندگی پر بنائی گئی ویب سیریز ’مادر ملت‘ کے پہلے سیزن کو رواں ماہ 14 اگست کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ویب سیریز”مادرِ ملت” میں فاطمہ جناح کے بچپن سے لے کر جوانی بڑھاپے اور سیاسی جدوجہد کے سفر کی کہانی دکھائی جائے گی۔ اور ڈیجیٹل پروڈکشن نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ دانیال کے افضال کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ویب سیریز کا پہلا سیزن 14 اگست کو ریلیز کیا جائے گا جو 15 قسطوں پر مشتمل ہوگا۔پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن اور جوانی دکھائی جائے گی جس میں اداکارہ سندس فرحان فاطمہ جناح کا کردار ادا کریں گی جبکہ دوسرے سیزن میں مشہور اداکارہ سجل علی فاطمہ جناح کا کردار نبھائیں گی۔انہوں نے بتایا تھا کہ سیریز کے دوسرے سیزن میں تحریک آزادی، تقسیم برصغیر اور قیام پاکستان کے واقعات دکھائے جائیں گےجبکہ تیسرے سیزن میں سامعہ ممتاز فاطمہ جناح کا روپ دھاریں گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments