انجو کو پلاٹ کے بعد مزید تحائف مل گئے

بھارتی ریاست راجستھان سے ضلع دیر آکر نصر اللہ سے شادی کرنے والی انجو (اسلامی نام فاطمہ) کو پلاٹ کے بعد مزید تحائف بھی مل گئے۔ پاک سٹار گروپ آف کمپنیز کے سی ای او محسن خان عباسی نے انجو اور نصر اللہ کو 10 مرلہ پلاٹ اور 50 ہزارروپے بطور تحفہ دیے تھے۔ اس کے بعد ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں ایک اور کمپنی نواب ہاؤسنگ ایسوسی ایٹ پشاور کے طفیل خان نے دس مرلے کا پلاٹ اور میاں بیوی کے لیے عمرہ پیکج کا تحفہ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں