آپ کا کام کیا صرف لقمے دینا ہے؟ عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو جھاڑ پلا دی

چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف توشہ خانہ کیس میں فاضل جج نے الیکشن کمیشن کے معاون وکیل کو جھاڑ پلا دی۔ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کی جانب سے خواجہ حارث کے معاون وکیل اور الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے۔ توشہ خانہ کیس میں امجد پرویز سینئر وکیل ہیں، وہ حتمی دلائل دیں گے۔ فاضل جج نے الیکشن کمیشن کے معاون وکیل کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ آپ کا کام کیا صرف لقمے دینا ہے؟ سعد حسن نے کہا کہ میں تاریخ نہیں مانگ رہا، کیس کے ابتدائی دلائل میں نے دیئے۔ آج کی سماعت کیلئے صرف وقت مانگ رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں