کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساوتھ اسد رضا نے تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ گھر میں خاتون اپنے بھائی کے ساتھ رہتی تھیں ،ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون نے خودکشی کی ہے ،واقعے کی جگہ سے نیند کی گولیاں بھی ملی ہیں، خاتون کے بھائی کا بیان بھی ریکارڈکر لیا گیاہے ۔بھائی کے مطابق خاتون ذہنی دباﺅ کا شکار تھی ،خاتون کی چند سال قبل شادی کے بعد علیحدگی ہو گئی تھی ۔
