سندھ ہائیکورٹ نے 14 سالہ ذہنی معذور بچے کی 10 مئی سے گمشدگی پر پولیس کو فوری تلاش کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 14 سالہ ذہنی معذور بچے کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وقاص 10 مئی 2023 سے لاپتہ ہے، کال آئی تھی کہ وقاص ان کے پاس ہے، اس کے بعد سے وہ نمبر بند ہے۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر سے جواب طلب کر لیا اور پولیس کو 14 سالہ ذہنی معذور بچے کی فوری تلاش کا حکم دے دیا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments