بہاولپور کی کرناں بستی میں چھری کے وار سے 3 خواتین کو قتل کرنے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ تینوں خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ، تینوں خواتین سگی بہنیں تھیں اور انہیں بھتیجے نے تیزدھار آلے سے قتل کیا ہے ۔مقتول خواتین کی شناخت شمیم ، پروین اور شاہین بی بی کے نام سے ہوئی ہے ، جن کی عمریں 56، 58 اور 60 سال تھیں ، قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے ، ملزم وسیم نجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ تھا ۔پولیس کی جانب سے ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر ہی آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے اعترافی بیان میں کہاہے کہ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے غصے کی حالت میں تینوں کو قتل کیا۔