اردن کے بادشاہ عبداللہ کے بھتیجے طلال الصالح بھی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق رواں سال اردن کے شاہی خاندان میں یہ تیسری شادی ہے۔ طلال الصالح کی شادی دینا سیشان کے ساتھ ہوئی ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں ایک عالیشان تقریب میں دونوں کی منگنی ہوئی تھی۔شہزادی عالیہ بنت الحسین کی طرف سے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر طلال الصالح کی شادی کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔ شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کے خاندان کے افراد اور دوست احباب شریک ہوئے۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کی شادی ٹرینڈ کر رہی ہے اور لوگ نئے شاہی جوڑے کو زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments