پاک چین تعلقات منفرد نوعیت کےہیں،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے قیام کی 96ویں سالگرہ کے حوالے سے جی ایچ کیومیں تقریب منعقد ہوئی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرتقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چینی ناظم الامور،ڈیفنس اتائشی اوردیگرحکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا ک پاک چین تعلقات منفرد نوعیت کےہیں،جو ہرامتحان میں میں سرخروہوئے،پیپلزلبریشن آرمی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پی ایل اے اورپاک فوج بھائی بھائی ہیں،دونوں افواج کے تعلقات اورتعاون مزید وسعت اختیارکریں گے۔آرمی چیف نے چین کےدفاع ،سکیورٹی اورتعمیرملت میں پی ایل اے کےکردارکی تعریف کی

اپنا تبصرہ بھیجیں