قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے بتا یا ہے کہ بابر اعظم نے ایشیا کپ کی تیاری کے لیے سری لنکن لیگ کو ترجیح دی ۔انسٹا گرام پر انہوں نے بتا یا کہ بابر نے مجھ سے ٹیسٹ کے دوران پو چھا کہ مجھے اُتنے ہی پیسے کینیڈا لیگ کے دس دن کے اور کلمبُو لیگ کے لیے 25 دن کے بھی اُتنے ہی مل رہے ہیں ، اُدھر موسم بہت اچھا ہے، ادھر شدید گرمی ہے تو کیا کروں ۔میں نے سری لنکا کھیلنے کا کہا اور ساتھ یہ بتایا کہ ایشاء کپ بھی ادھر ہے اور ا فغا نستان کے سا تھ ادھر ہی سیریز ہوگی اور مُشکل وکٹ کے تجربے ورلڈ کپ میں بھی کام آئیں گے ۔ بابر اعظم کے والد نے مزید کہا کہ وہ دس دن بہترین ٹھنڈے دنوں میں کھیل کر دس دن گھر آرام کرتا پر وطن کےلیے سب کچھ حاضر ہے، آج میچ میں دو دفعہ بیٹھا میرے پو چھنے پر بتایا کہ اتنی گرمی میں سانس ٹھیک طرع نہیں آتا آپ کو بس اتنا بتانا مطلوب ہے کہ مقصد پاکستان کے لیے کچھ بھی کرنا بس نام بلند ہو پاکستان کامیں بھی دعا گو ہوں ۔
