بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں کام کرنے کے لیے ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ سے کہیں زیادہ اورخطیر معاوضہ وصول کیا۔عالیہ بھٹ کی 2022ءسے ایک کے بعد ایک تمام فلمیں باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کر رہی ہیں۔ ان کی کامیاب فلموں میں’گنگوبائی کاٹھیاواڑی، ٹرپل آر، ’ڈارلنگز‘ اور ’براہمسترا: پارٹ ون – شیوا‘ شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اتنی زبردست کامیابی حاصل کرنے کے باوجود بھی عالیہ بھٹ نے فلم’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں رانی چترجی کا کردار ادا کرنے کے لیے 10 کروڑ بھارتی روپے وصول کئے جبکہ رنویر سنگھ نے اس فلم میں پنجابی لڑکے راکی کا کردار ادا کرنے کے لیے 25 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے۔ رنویر کپور کا معاوضہ نہ صرف عالیہ بھٹ سے زیادہ ہے بلکہ تقریباََ تین گنا زیادہ ہے۔واضح رہے کہ فلم’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ 28 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے اور باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments