’ پنجاب حکومت کیلئے رمضان میں عوام کو ریلیف دینا مشکل ہو رہا ہے‘ پی ایس ایل اخراجات کا معاملہ، نگران وزیر کا اہم بیان آگی

 نگران وزیر تعلیم پنجاب منصور قادر کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کیلئے رمضان میں عوام کو ریلیف دینا مشکل ہو رہا ہے، اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کیلئے اپنا حصہ ڈالے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے منصور قادر نے کہا کہ اس سال پی ایس ایل کے اخراجات کا تخمینہ ایک ارب 20 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، اتنی بڑی رقم خرچ کرنے پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے تحفظات ہیں۔  لاہور میں پی ایس ایل پر 50 کروڑ روپے کے اخراجات ہیں ہم 25 کروڑ خرچ کرنے کو تیار ہیں، پی سی بی نے 25 کروڑ روپے دینے سے انکار کردیا ہے۔ ہم نے کہا تھا کہ 25 کروڑ روپے دے کر لائٹیں خرید لیں تاکہ ہر سال کام آئیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو رمضان میں عوام کو  ریلیف دینا مشکل ہورہا ہے، پی سی بی اپنا شیئر ڈالے تاکہ عوام کو تفریح اور سہولت دے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں