آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر اور سابق کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم جیف لاسن نے کہاہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اچھے چانسز ہیں،سیمی فائنل میں جگہ بنائے گی ،جیف لاسن نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگائے جانے والے ایج گروپ کوچنگ کیمپ میں شرکت کی،اس موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جیف لاسن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے بعد دوسری ٹیم ہے جسے فالو کرتاہوں، جیف لاسن نے پاکستان میں دوبارہ آنے کو اردو میں زبردست قرار دیا۔پاکستان کے ساتھ کام کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے جیف لاسن کا کہنا تھا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کام کر کے اچھا محسوس کیا، خاص طوپر انڈر 13کرکٹرز کے ساتھ کام کیا اچھا لگا ان میں غیر معمولی ٹیلنٹ ہے،جیف لاسن کا کہنا تھا کہ میں دیکھتا ہوں کہ پاکستان ٹیم کیسے آگے بڑھ رہی ہے کوچنگ اسٹاف میں کون کون شامل ہیں، کھلاڑی کون کون ہیں ،میرے دور کے کھلاڑی اب کوچز بن چکے ہیں ان میں مصباح الحق بہت کامیاب ہیں ،بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے امکانات کے بارے میں جیف لاسن نے کہا کہ پاکستان کے ورلڈ کپ میں چانسز ہیں ، یہ ورلڈ کپ بہت کلوز ہو گا، کوئی ایک فیورٹ نہیں ہے ، 4، 5ٹیمیں اچھا کھیلنے والے فیورٹ میں شامل ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments