سینیٹ کے اجلاس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 پیش کرنے پر اپوزیشن کی جانبسے شدید احتجاج کیا گیا۔آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل 2023 پر حکومت اور اتحادی بھی تقسیم نظر آئے،اپریشن اراکین کے علاوہ بل کی پیپلز پارٹی،جے یو آئی،جماعت اسلامی،ایم کیو ایم اور لیگی سینیٹر افتان اللہ نے بھر پور مخالفت کی۔بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پیش کیا گیا جبکہ شدید مخالفت اور شور شرابے کے باعث چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو واپس بھجوا دی
