سیلابی پانی کیساتھ بہہ کر آنیوالا 15 فٹ لمبا اژدھا آبادی میں گھس گیا

نارووال میں 15 فٹ لمبا 60 کلو وزنی اژدھا آبادی میں گھس آیا، یہ ممکنہ طورپر سیلابی پانے کیساتھ بہہ کر آیا تھا۔پولیس کے مطابق نالہ بئیں کے کنارے آباد سرحدی گائوں سکھوچک میں 15 فٹ لمبا 60 کلو گرام وزنی اژدھا آبادی میں گھس آیا جسے محکمہ وائلڈ لائف نے پکڑ کر سکھوچک کے نواحی جنگل میں آزاد کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں