بالی ووڈ کے مشہور پروڈکشن ڈیزائنر تیتن چندراکانت دیسائی کی لاش مہاراشٹر کے اسٹوڈیو سے ملنے پر پولیس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 58 سالہ تیتن چندراکانت دیسائی کی لاش سٹوڈیو میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔رپورٹس کے مطابق تیتن چندراکانت دیسائی کی موت کی ہر حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے 1987 میں بطور اسسٹنٹ آرٹ ڈائیریکٹر اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی سے کیا تھا جبکہ بالی ووڈ میں بطور آرٹ ڈائریکٹر انہوں نے کیریئر کی شروعات 1999 میں سلمان خان کی سپر ہٹ فلم ہم دل دے چکے صنم سے کی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments