لنکا پریمیئر لیگ ،نسیم شاہ کی شاندار کارکردگی نے میچ کا پانسہ پلٹا : بابراعظم

سری لنکا پریمیئر لیگ 2023 میں کولمبو اسٹرائیکرز کے اپنے دوسرے میچ میں بی لو کینڈی کے خلاف اپنی پہلی فتح حاصل کی۔ پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنانے کے بعد اسٹرائیکرز نے نسیم شاہ اور متھیشا پتھیرانا کی شاندار باؤلنگ پرفارمنس کی بدولت کینڈی کو 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز تک محدود کردیا۔ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔ٹیم کارکردگی پر بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہاکہ ان کے نزدیک بہترین کارکردگی نسیم شاہ کی تھی۔ ان کے پہلے سپیل نے کھیل کا رخ متعین کیا جس کا ہم نے فائدہ اٹھایا۔پاکستانی سٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پہلی جیت پر بہت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ میں ہماری پہلی جیت تھی اور یقینی طور پر اس سے ہمیں وہ رفتار ملے گی جس کی ہمیں باقی ٹورنامنٹ کے لئے ضرورت ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔کولمبو سٹرائیکرز اپنا اگلا میچ 5 اگست 2023 کو دمبولا اورا کے خلاف کھیلے گی.۔

اپنا تبصرہ بھیجیں