لیگی رہنما طلال چودھری کی نااہلی کی مدت ختم ہونے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیان بھی آگیا۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نوازشریف کی طرف سے لکھا گیا کہ ’’ طلال چوہدری کو توہین عدالت میں ناحق 5 سالہ نااہلی کی سزا ثابت قدمی سے کاٹنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ جھوٹے مقدمات، سزاؤں، نااہلیوں اور ہر طرح کے ظلم کو میں نے اور میرے ساتھیوں نے تو صبر و استقامت سے برداشت کر لیا مگر ناانصافی پر مبنی ان فیصلوں کی سزا پاکستان نے بھگتی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments