وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی اور ترکیہ انجینئرز کیلئے 20 کروڑ روپے کے تحفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرین اور ورکرز کی خدمات کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ بیڑے میں پی این ایس طارق کی شمولیت پر خوشی ہے۔ پی این ایس طارق کی پاک بحریہ بیڑے میں شمولیت سے سمندری دفاع مضبوط ہوگا۔ وزیراعظم نے ترکیے کے نائب صدر جودت یلماز کی کراچی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکیے اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات پائے جاتے ہیں۔ پاکستان ترکیے کے ساتھ دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments