سربراہ لاہورجنرل اسپتال الفرید ظفرکا کہناکہ رضوانہ کھانا خود مانگ رہی ہے اورذہنی کیفیت بھی دو دن سے ٹھیک ہے، وہ مبینہ طورپر سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہوئی تھی۔ سربراہ لاہورجنرل اسپتال الفرید ظفرکا کہنا ہے کہ رضوانہ کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث سانس میں دشواری آتی ہے۔بلڈ میں انفیکشن کے باعث جسم کے اعضا متاثر ہوئے۔ انفیکشن کنٹرول ہونے کے بعد دائیں بازو کی سرجری ہوگی۔ رضوانہ کومیڈیکل کئیر نہیں ملی جس سے انفیکشن ہوا،روانہ دو سے تین مرتبہ مرہم پٹی تبدیل ہو رہی ہے،پھیپھڑوں اوردل کے حوالے سے مسائل موجود ہیں،سانس کا لیول ڈراپ ہے جس سے تشویش بڑھتی ہے،دودفعہ برونکو سکوپی کرچکے ہیں مزید نہیں کر سکتے۔ الفرید ظفرنے بتایا کہ رضوانہ کے بازوں کے دو فریکچرہیں دائیں بازوکی سرجری ہوگی، انفیکشن کنٹرول ہوگا تواس کی سرجری کریں گے ، بچی کوخون بھی لگایا جا رہا ہے، اگرتین چاردن حالت ٹھیک رہی توریکوری کے فیز میں داخل ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments