پیٹرول بم سے بڑا بم بجلی کے بل کے ساتھ عوام کو ملنے والا ہے، سیاسی، سماجی و اقتصادی تباہی کے بعد آئین اور قانون آخری ہچکیاں لے رہا ہے: شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیٹرول بم سے بڑا بم بجلی کے بل کے ساتھ عوام کو ملنے والا ہے، سیاسی، سماجی و اقتصادی تباہی کے بعد آئین اور قانون آخری ہچکیاں لے رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آخری 10دن کی مہنگائی مارچ کرنے والی حکومت سے کون غیر ملکی سرمایہ کاری کےمعاہدے کرے گا، موجودہ حکومت آئندہ 10 دنوں میں عوام کے لیے مزید تباہی اور بربادی کے فیصلے کرکے جائے گی، عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دے کر جائے گی۔ ایک طرف کانفرنس پر کانفرنس کی جارہی ہے دوسری طرف مہنگائی اور بیروزگاری سے غریب کاگلا کاٹا جارہا ہے،85 اراکین پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی شاہی کابینہ جو دس دنوں کی مہمان اداکار ہے، جاتے جاتے پیٹرول، آٹا، چینی، گیس اور بجلی پر ایسا جھاڑو پھیر کے جا رہی ہے کہ غریب معاشی طور پر زندہ مر گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں