بھارت کے صوبہ ” اوڈیشا “ کی مقامی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شیتل پترا نے فلمساز’ دیاندھی دہیما ‘پر جنسی ہراسگی کا سنگین الزام عائد کر دیا ہے ۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شیتل نے دعویٰ کیا کہ جیسے ہی ہمارے تعلقات میں تلخی آئی تو دیاندھی نے میری مباشرت سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر لیک کر دیں ،اداکارہ نے لکشمی ساگر پولیس سٹیشن میں درخواست بھی دائر کر دی ہے جس میں انہوں نے دیاندھی کے ساتھ گزارے وقت کے دوران اپنے ساتھ ہونے والے سلوک اور استحصال کی کہانی بیان کی ہے ۔شیتل نے اپنی شکایت میں لکھاہے کہ ہم دونوں کے درمیان شروعات بہت اچھی تھی اور ہم ایک ساتھ کام کرتے تھے ، اس دوران ہم میں نزدیکیوں بھی بڑھ گئیں لیکن جیسے ہی میں نے کسی دوسرے پروڈیوسر کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا تو حالات بگڑنے لگے ۔اسی سال مارچ میں شیتل نے سوشل میڈیا پر دیاندھی کی جانب سے ایک اعتراف بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ، اس کے علاوہ انہوں نے بھی لکھا کہ سائبر غنڈہ گردی اور جعلی خبریں پھیلانا بھی جرم ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments