نگران وزیراعظم کون ہو گا؟ وزیراعظم شہباز شریف کا آصف زرداری اور نوازشریف سے فون پر رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نوازشریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ سیاسی رہنماؤں اور وزیراعظم شہباز شریف کے مابین ٹیلی فونک گفتگو میں نگران وزیراعظم کیلئے دونوں پارٹیوں کی جانب سے تجویز کردہ ناموں پر مشاورت کی گئی اور طے پایا کہ آئین و قانون کی روشنی میں ہی نگران سیٹ اپ کی تقرری کا عمل مکمل کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں