اسلام آباد کی سیشن عدالت نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے جمع کروائی گئی گواہان کی فہرست کو مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل 11 بجے تک تک ملتوی کر دی ہے اور حتمی دلائل طلب کر لیے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں ہوئی، سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے خالد یوسف عدالت پیش ہوئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments