گواہان کی لسٹ آج فراہم نہ کی تو آپ کا حق ختم کر دیں گے، عدالت کی چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل کو تنبیہ

توشہ خانہ کیس میں عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے آج گواہان کی لسٹ فراہم نہ کی تو آپ کا حق ختم کر دیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں ہوئی، سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی۔الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے خالد یوسف عدالت پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ وکیل خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، 12 بجے تک وقت دے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں