پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر پشاور میں ٹرانسپورٹرز نے حکومت کی منظوری کے بغیر ہی کرایوں میں خودساختہ اضافہ کر دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملک میں پیٹرول کی قیمتیں کیا بڑھیں عوام چکی کے دونوں پاٹوں کے بیچ پسنے لگے۔ ایک جانب پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر غریب ادمی کیلئے موٹرسائیکل چلانا بھی مشکل ہو گیا، عوامی ٹرانسپورٹ کو استعمال کرے تو ٹرانسپورٹرز کے من مانے کرائے غریب آدمی کا جینا محال کر دیتے ہیںپشاور میں ٹرانسپورٹرز نے ایک مرتبہ پھر حکومت کی منظوری کے بغیر ہی کرائے بڑھا دیئے جس پر مہنگائی کے مارے عوام کیلئے روزمرہ امور نمٹانے کیلئے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا محال ہو گیا۔ طالب علموں کو اس صورتحال میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ایک جانب تعلیمی اداروں کی بھاری فیسیں دینے کے بعد ٹرانسپورٹرز کا ایندھن بھرتے ہیں جو ملک کی تعلیمی پسماندگی بڑھنے کا الارم بھی ہھی سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments