واسا کی تنصیبات کو آٹو میشن پر منتقل کرنے میں واسا حکام تذبذب کا شکار ہے۔واسا کے زیر انتظام چلنے والے 596 ٹیوب ویلز انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہو گئے۔ مفاد عامہ کا سابق حکومت کا منصوبہ واسا نے بند کر دیا۔ شہباز اور بزدار دور اقتدار میں واسا کی ٹیوب ویلز کی آن لائن مانیٹرنگ کا پراجیکٹ شروع ہوا۔ واسا نے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر نشتر ٹاؤن میں سب ڈویژنز کا کنٹرول آن لائن کیا۔نشتر ٹاؤن میں تمام سب ڈویژن سرویئر کے موبائل میں ایپ انسٹال کی گئی مگر موجودہ حکومت نے منصوبے کو بند کر دیا۔ پراجیکٹ بند ہونے سے شکایات اور مرمت کے کام میں تاخیر ہو رہی ہے۔واسا انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ واسا اب سکاڈا سسٹم پر منتقل ہو رہی ہے۔ لاہور کے تمام ٹیوب ویلز پر سکاڈا سسٹم لاگو کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments