”حکومت دھڑا دھڑ بل پاس کروا رہی ہے، ذرا اس بل کے ٹائٹل پر غور کریں کہ ۔۔“حامد میر نے اہم سوال اٹھا دیا

اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کیلئے 9 اگست کی تاریخ پر اتفاق کر لیا گیاہے لیکن اس سے قبل حکومت دھڑا دھڑ قومی اسمبلی میں بل پاس کروانے میں مصروف ہے ایسے ہی ایک بل پر سینئر صحافی حامد میر نے بڑا اہم سوال اٹھا دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر تے ہوئے کہا کہ ”افسوس افسوس افسوس ہماری قومی اسمبلی اپنی مدت کے خاتمے سے پہلے بغیر بحث کے دھڑا دھڑ بل پاس کئے جا رہی ہے ذرا اس بل کے ٹائیٹل پر غور کریں یہ پاک چائنہ گوادر یونیورسٹی لاہور کا بل ہے کیا کسی نے قومی اسمبلی میں یہ پوچھا کہ گوادر کے نام پر لاہور میں یونیورسٹی کیوں بنائی جا رہی ہے؟“۔

اپنا تبصرہ بھیجیں