دنیا بھر میں پیٹرول سستا ہو رہا ہے، پاکستان میں مہنگا کر دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ میں قیمتیں کم کرنے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے۔ پاکستان میں اضافہ کر دیا گیا۔ ملک میں پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کا کوئی نظام نہیں۔ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔ قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں