ناروے کپ میں پاکستانی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی مسلسل تیسری کامیابی

پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ میں مسلسل تیسرا میچ جیت لیا ہے۔ ناروے کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم انڈر 17 کیٹیگری کے مقابلوں میں شریک ہے، منگل کو آخری گروپ میچ میں پاکستان کا میچ اسکیول اسٹیگابرگ سے تھا۔پاکستان کی جانب سے احمد رضا نے چوتھے منٹ میں خوبصورت گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی اور کچھ دیر بعد طفیل شنواری نے ایک اور گول کرکے سکور پاکستان کے حق میں 0-2 کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ ناقابل شکست رہتے ہوئے مکمل کیا اور گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنائی۔خیال رہے راؤنڈ آف32 میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم جمعرات کو ناروے مولڈے فٹبال کلب سے مقابلہ کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں