فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال میں ہالینڈ نے ویت نام کو 0-7 سے جبکہ انگلینڈ نے چین کو 1-6 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔دونوں فاتح ٹیموں نےٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے، دیگر میچز میں ڈنمارک نے ہیٹی کو 0-2 سے ہرایا جبکہ دفاعی چیمپئن امریکا اور پرتگال کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، امریکی ٹیم بھی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ گروپ ای میں ہالینڈ تین میچز میں دو کامیابی اور ایک ڈرا کھیل کر 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر جبکہ امریکی ٹیم تین میچز میں سے ایک میں فتح اور دو میچز ڈرا کرنے کے بعد 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments