نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کیمپ جیل لاہورکا دورہ کیا اور قیدیوں کی شکایات پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو تحقیقات کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کیمپ جیل کا 2 گھنٹے طویل دورہ کیا۔ انہوں نے بیرکس میں جا کر قیدیوں کے مسائل سنے ، فراہم کردہ سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔محسن نقوی نے بے گناہی ثابت کرنے کیلئے قیدیوں کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا۔ کمیٹی ہر قیدی سے فرداً فرداً ملاقات کرے گی اور تمام شواہد کا جائزہ لے کر بے گناہ قیدیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments