حکومت نے ریڈیو پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیم ویو ٹرانسمیٹر پروجیکٹ کا آغاز کردیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے روات میں ریڈیو پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیم ویو ٹرانسمیٹر پروجیکٹ کا آغاز کردیا ۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیم ویو ٹرانسمیٹر پروجیکٹ ریڈیو پاکستان کو عالمی میعار کے مطابق بنانے اور اس کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی جانب اہم سنگ میل ہے، جس کے بعد منصوبے کی تکیل کے بعد ریڈیو پاکستان کی نشریات کئی دیگر ممالک میں بھی سنا جا سکے گا۔ ڈی ایم آر ٹیکنالوجی ریڈیو پاکستان کو 4 مختلف سگنلز تک کی ترسیل کے قابل بنائے گی اس کے علاوہ بجلی کی کھپت میں 33 فیصد کمی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں