وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ پشاور،باجوڑ دھماکے پر بریفنگ

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاو ر کا دورہ کیا، جہاں وزیراعظم کو خیبرپختونخوا کی مجموعی سکیورٹی صورتحال سمیت خار خودکش دھماکےکی تحقیقات پر پیشرفت، منصوبہ سازوں، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے درمیان روابط کے خاتمے اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے خودکش دھماکوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے، سرحد پار سے معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور پاکستان دشمن عناصر کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت کو اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشتگردی کے لئے استعمال ہونے سے روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں