صوبائی دارلحکومت کے علاقے یونیورسٹی ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا پارٹی سیکریٹریٹ قائم کردیا گیا ہے جبکہ عمارت پر پارٹی کا پرچم بھی لہرا دیا گیا ہے ۔ سابق ایم این اے حاجی شوکت علی اور سابق صوبائی وزیر اشتاقی ارمڑ کو پارٹی سیکرٹریٹ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، پارٹی رہنما حاجی شوکت علی کے مطابق پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے کور کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، تمام فیصلے مشاورت سے کریں گے ون مین شو نہیں ہوگا، پارٹی کے انتخابی نشان کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا، اس سلسلے میں ابھی تجاویز مانگی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments