جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ حالات کی خرابی یا نگران سیٹ اپ کی توسیع کا جواز بنا کر الیکشن التواء برداشت نہیں،صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہی مسائل کا حل ہے۔ اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی، بدامنی سے کروڑوں لوگ بری طرح متاثر ہیں لیکن الیکشن کا التوا ءقوم کسی صورت قبول نہیں کرے گی، عوام موجودہ نااہل حکمرانوں سے تنگ، ملک کو مستحکم حکومت چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، حکومت پٹرول کی قیمت میں کم ازکم 100روپے کمی کرے، حکومت بجلی، گیس، ادویات کی قیمتوں میں بھی کمی کرے، جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments