ایشیز سیریز کے آخری میچ میں گیند تبدیل کرنے پر رکی پونٹنگ نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں 37ویں اوور میں گیند تبدیل کرنے پر سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے سوال اٹھادیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 37ویں اوور میں استعمال ہونے والی گیند خراب نہیں تھی جس کو تبدیل کیا جاتا، اس باکس میں اور بھی زیادہ پرانی کنڈیشن والی گیندیں تھیں لیکن امپائرز نے اُسے دیکھا اور واپس رکھ دیا کیوں!۔سابق کپتان نے کہا کہ جس گیند کو امپائرز نے تبدیل کیا وہ زیادہ سوئنگ نہیں کرسکتی تھی البتہ جس گیند کا انتخاب کیا اس نے بیٹرز کیلئے پریشانی کی، اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں