پی ڈی ایم اور جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بروقت الیکشن کیلئے بروقت حکومت چھوڑ رہے ہیں اب نگران حکومت بنے گی اور ہماری کوشش ہے عام انتخابات بروقت ہوں۔مولانا فضل الرحمان نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہر طرح کے جبر کا مقابلہ کیا، ہمارے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں۔قوموں پر آزمائشیں آتی ہیں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا، جنہوں نے ورکرز کنونشن کو ٹارگٹ کیا، انہوں نے ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments