ڈالر کے انٹربینک ریٹ 287 روپے سے بھی تجاوز کرگئے جب کہ اوپن مارکیٹ ریٹ مستحکم رہے۔منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں محدود اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 287 روپے سے بھی تجاوز کرگئے تاہم اس کے برعکس اوپن مارکیٹ ریٹ مستحکم رہے۔ منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 8 پیسے کی کمی سے 286 روپے 37 پیسے پر بھی آگئی تھی۔اس دوران درآمدی ایل سیز کی ڈیمانڈ بڑھنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک موقع پر 1 روپے 55 پیسے کے اضافے سے 288 روپے کی سطح پر بھی آگئے تھی لیکن کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے 9 پیسے کے اضافے سے 287 روپے 54 پیسے پر بند ہوئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments