چین میں طوفانی بارشوں سے تباہی ، ہلاکتوں کی تعداد11ہوگئی

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 27 لاپتہ ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں سمندری طوفان ڈوکسوری کی وجہ سے ہونے والی شدید بارشوں نے سیلابی کیفیت اختیار کررکھی ہے، پانی کے ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔طوفانی بارشوں کے باعث نشیبی علاقے ڈوب چکے، درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بل بورڈزگرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں