آسٹریلیا کے ساحل سمندر پر گزشتہ دنوں ایک عجیب ڈیوائس دیکھی گئی جو پانی کی لہروں کے ساتھ ساحل پر آ لگی تھی۔ اب اس ڈیوائس کی شناخت بھی ہو گئی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق یہ بھارت کے راکٹ کا ایک حصہ ہے، جو سیٹلائٹس کوخلاءمیں پہنچانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ حصہ آسٹریلوی شہر گرین ہیڈ کے قریب ساحل پر ملاتھا۔آسٹریلوی خلائی ایجنسی کی طرف سے تحقیقات کے بعد بتایا گیا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی) کا ٹکڑا ہے۔ یہ راکٹ ’بھارتی خلائی تحقیقاتی تنظیم‘ آپریٹ کرتی ہے۔ ساحل سے ملنے والے اس ٹکڑے کی اونچائی 2میٹر تھی۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا سے خلائی کچرا ملنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ گزشتہ سال اگست میں نیو ساﺅتھ ویلز میں بھیڑیں پالنے والے ایک کسان کو ایلون مسک کے سپیس ایکس مشن میں استعمال ہونے والے راکٹ کا بے کار ہو کر گرنے والا حصہ ملا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments