بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے پاکستان سے منشیات سمگل کرنے کی مبینہ کوشش ناکام بنا دی۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بی ایس ایف اور پنجاب پولیس نے مشرقی پنجاب کے ضلع ترن تارن میں بارڈر کے قریب ایک ڈرون قبضے میں لیا ہے، جس کے ساتھ مبینہ طور پر 3کلوگرام ہیروئن بندھی ہوئی تھی۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ہیروئن پاکستان سے مشرقی پنجاب میں سمگل کی جا رہی تھی۔ ڈرون انٹرسیپٹ ہونے پر بی ایس ایف اور پنجاب پولیس نے مشترکہ طور پر کھیتوں میں اس کی تلاش شروع کی اور کھیم کرن نامی گاﺅں کے قریب کھیتوں سے یہ ڈرون برآمد کر لیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments