لاہور میں آن لائن بزنس سے متعلق فراڈ میں ایک شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق متاثرہ شہری کی طرف سے لاہور کے تھانہ سول لائنز میں یاسر حیات اور احمد ندیم نامی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔متاثرہ شخص نے دو سال قبل ایبٹ آباد روڈ پر واقع دو کمپنیوں میں لاکھوں روپے کی رقم کی سرمایہ کاری کی تھی۔ ان کمپنیوں کے نام ’کیپیٹل ایف ایکس‘ اور ’بیٹ فائر‘ (Betfire)ہیں۔ یہ ایک آن لائن سرمایہ کاری کمپنیاں تھیں جو صارفین سے بھاری منافع کا لالچ دے کر رقم حاصل کرتی تھیں۔ گزشتہ ہفتے یہ دونوں کمپنیاں اچانک غائب ہو گئیں۔ نہ صرف ان کے دفاتر بند ہو گئے بلکہ ان کی ویب سائٹس بھی بند ہو گئیں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments